ابنا: سعیدجلیلی نےجمعرات کوتہران میں تحریک حماس کےرہنمامحمودالزھارسےملاقات میں مسئلہ فلسطین اوراسلامی استقامت کی خاص اہمیت پرتاکیدکرتےہوئےکہاکہ، استقامت کےموضوع پرایران کاموقف ایک اصولی موقف ہے جس کی بنیادیں اسلامی تفکرمیں پیوست ہیں۔سعیدجلیلی نےکہاکہ مسئلہ فلسطین کےسلسلےمیں ایران کےاصولی موقف کےباعث گذشتہ چونتیس برسوں کےدوران اسلامی جمہوریہ ایران کےموقف میں معمولی تزلزل بھی پیدا نہيں ہواہے۔اس موقع پرتحریک حماس کےرہنمامحمودالزھارنےاسلامی استقامت پرتاکیدکرتےہوئےکہاکہ ، استقامت ہمارےعقائد کاحصہ ہے جس ميں نہ تبدیلی ہوسکتی ہے اور نہ کوئی چيزاس کی جگہ لےسکتی ہے۔محمودالزہارنےسرزمین فلسطین کی ارضی سالمیت کےبارےمیں کہاکہ پورا فلسطین ہمارا ہے اورہم اس کی ایک بالشت زمین سےبھی پیچھےنہيں ہٹیں گے۔درایں اثناحزب اللہ لبنان کی مرکزی شوری کےرکن شیخ علی جابرنےکہاہےکہ حزب اللہ لبنان صہیونی ریاست کےاقدامات اوردھمکیوں کاجواب دینےکےلئےپوری طرح تیار ہے۔حزب اللہ لبنان کےرکن نے اصفہان میں اسلامی استقامت کےتیسرےاجلاس اورعالمی فیسٹیول سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ حزب اللہ ماضی کی طرح صہیونی ریاست کودھول چٹادےگی۔
.....
/169